اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی نے ڈی ڈی سی انتخاب کے لئے 72 اُمیدواروں کی فہرست جاری کی

جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے بی جے پی نے پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں 72 اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دسمبر میں ڈی ڈی سی کے انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہونے ہیں۔

By

Published : Nov 10, 2020, 1:14 PM IST

بی جے پی نے ڈی ڈی سی انتخاب کے لئے 72 اُمیدواروں کی فہرست جاری کی
بی جے پی نے ڈی ڈی سی انتخاب کے لئے 72 اُمیدواروں کی فہرست جاری کی

جموں وکشمیر میں ہونے والے ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات (ڈی ڈی سی) کے لئے بی جے پی نے اپنے 72 اُمیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ بی جے پی نے جموں خطے کے لئے 35 اور وادی کشمیر کے لئے 37 اُمیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی کے صدر دفاتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس فہرست پر حتمی فیصلہ کیا گیا۔ یہ اجلاس جموں و کشمیر بی جے پی کے سربراہ رویندر رینہ کی زیر صدارت ہوا۔

ڈی ڈی سی انتخابات آٹھ مرحلوں میں یکم دسمبر سے 24 دسمبر تک ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details