بھارتیہ جنتا پارٹی نے آنے والے پارلیمانی انتخابات کی مہم کا آغاز سرینگر میں کیا جہاں وادی کے اضلاع سے بی جے پی کے کارکنان موجود تھے۔
اس مہم کی صدارت بھاجپا کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ نے کی۔
ایویناش رائے کھنہ نے کارکنان سے کہا کہ وہ کنول کے پھول کو انتخابات میں کامیاب کرکے بھاجپا کے 400 سیٹیں ہدف کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ح
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویناش رائے کھنہ نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'فاروق عبداللہ جیسے چھوٹی اور گندی سوچ کسی کو ہو ہی نہیں سکتی'۔