اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں مارے گئے بی جے پی ورکرز کو خراج عقیدت - نا معلوم بندوق بردار

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے ورکرز کو جان بوجھ کر مارا جارہا ہے کیونکہ یہ لوگ امن، ترقی اور لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، جو کچھ لوگوں کو پسند نہیں ہے۔

بی جے پی ورکرز کو خراج عقیدت
بی جے پی ورکرز کو خراج عقیدت

By

Published : Oct 31, 2020, 4:04 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں کچھ روز قبل مارے گئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین کارکن کو آج سرینگر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 29 اکتوبر کی شام کو کولگام میں نا معلوم بندوق برداروں نے ایک گاڑی پر اندھا دندھ فائیرنگ کی، جس میں تین بی جے پی ورکر سوار تھے جو موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بی جے پی ورکرز کو خراج عقیدت

وہیں آج سرینگر میں قائم بی جے پی آفس میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں کئی بی جے پی رہنماوں نے مارے گئے تین ورکرز کی تصاویر پر گل پوشی کی اور ایسے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے
نئے زمینی قوانین کے خلاف کشمیر میں ہڑتال

اس موقع پر کشمیر سے بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا 'ہمارے ورکروں کو جان بوجھ کر مارا جارہا ہے کیونکہ یہ لوگ امن، ترقی اور لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، جو کچھ لوگوں کو پسند نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا 'مارے گئے رہنماوں نے کئی بار کولگام کے ایس پی سے سکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details