جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر پر بھاجپا کے ردعمل کو بوکھلاہٹ قرار دیا۔ Farooq Abdullah On PAGD white paper
پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر پر بھاجپا کے ردعمل کو بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'یہ لوگ کہتے ہیں کہ گپکار اتحاد یہ سب کچھ اقتدار کیلئے کررہے ہیں ، میں اُن سے کہتا ہوں کہ وہ ہم پر اُنگلی اُٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں۔ '
ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے کہاکہ اقتدار کیلئے تو وہ لڑ رہے ہیں،وہ لوگوں کو کس لئے خرید رہے ہیں، وہ کیا کوئی خدائی کام کیلئے لوگوں کو خرید رہے ہیں، بی جے پی والے یو پی میں کیا کررہے ہیں، 5ریاستوں میں کیا کررہے ہیں؟ اقتدار کیلئے لڑ رہے ہیں یا کسی اور چیز کے لئے؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے تمام حربے ناکام ہورہے ہیں۔BJP has sleepless nights over PAGD white paper
انہوں نے مزید کہا '’ہم بی جے پی کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ہمارے وائٹ پیپر کا مقابلہ اس کے اپنے وائٹ پیپر سے کرے۔ ہم بی جے پی حکومت کو اس کے نوکریوں، سرمایہ کاری اور ترقی کے دعووں پر چیلنج کرتے ہیں۔ جھوٹ کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی۔ یہ بی جے پی جانتی ہے۔ وہ جن خرافات کو منتشر کر رہے ہیں وہ عالمگیر موت مرنے والی ہیں،‘‘ Abdullah challenges BJP to come up with its own white paper