سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے اور ان انتخابات میں یونین ٹریٹری کے عوام موروثی سیاسی جماعتوں کو الوداع کہیں گے۔ BJP Leader Syed Shahnawaz on JK Assembly Polls بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریاست بہار میں وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن نے حدبندی کے بعد پولنگ مراکز کا عمل مکمل کر لیا ہے اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد بھی کرے گا۔‘‘
سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں جموں و کشمیر میں صنعت کاروں کی سرمایہ کاری بھی شروع ہوگئی جس سے یہاں تعمیر و ترقی ہوگی۔ شاہنواز حسین نے کانگریس سمیت مقامی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں موروثی سیاسی جماعتوں کو عوام آئندہ انتخابات میں الوداع کہیں گے اور نئے سیاسی چہرے ابھر کر سامنے آئیں گے۔‘‘ BJP Leader Syed Shahnawaz on Dynasty Politics حسین کے مطابق ’’جس طرح ملک میں کانگریس کا خاتمہ ہوا اسی طرح یہاں بھی موروثی سیاسی جماعتوں کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا۔‘‘