اردو

urdu

ETV Bharat / state

دگ وجے کے بیان پر رویندر رینہ کا سخت رد عمل - جموں کشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رینہ

کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد آرٹیکل 370 کو بحال کرنے پر غور کریں گے۔ جس پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔

دگ وجے کے بیان پر بی جے رہنما رویندر رینہ کا سخت رد عمل
دگ وجے کے بیان پر بی جے رہنما رویندر رینہ کا سخت رد عمل

By

Published : Jun 13, 2021, 7:25 AM IST

جموں کشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رینہ نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ملک کا تاج ہے۔

جموں کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے کانگریس رہنما کے اس بیان کو ملک مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پاکستانی ایجنڈا چلا کر جموں کشمیر کو تشدد میں ڈھکیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کانگریس نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستانی ایجنڈا چلانا چاہتے ہیں۔

رینہ نے کہا کہ 'آرٹیکل 370 نے گزشتہ 70 برسوں سے کشمیر کو برباد کرکے رکھا ہے اور کانگریس نے جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 بحال کرنے کی بات کی ہے۔ جبکہ اس کو ختم کرنے کا کام ہمارے وزیراعظم اور بی جے پی حکومت نے کی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس 370 کو بحال کر کے دوبارہ علیحدگی پسندوں کو فروغ دیے گی 'کانگریس کا ہاتھ پاکستان کے ساتھ' یہ کانگریس کی ذہنیت ہے جو پاکستان کہتا ہے وہی کانگریس کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details