اردو

urdu

By

Published : Jun 14, 2021, 6:11 PM IST

ETV Bharat / state

'قصبہ پانپور کی تعمیر و ترقی ہمارا اہم مقصد'

بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما و چئرمین میونسپل کمیٹی پانپور محمد یعقوب ملک نے آج انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں قصبہ پانپور کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

'قصبہ پانپور کی تعمیر و ترقی ہمارا اہم مقصد'
'قصبہ پانپور کی تعمیر و ترقی ہمارا اہم مقصد'

چیرمین نے افسران کو ہدایت دی کہ 'وہ قصبہ کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں تیزی لائیں، تاکہ قصبہ تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے'۔ انہوں نےکہا کہ 'قصبہ پانپور میں اب تک پانی، بجلی اور سڑکوں کے علاوہ دیگر کئی تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ لیکن قصبے میں ابھی اور بھی ترقیاتی کام ہیں، جو جلد مکمل کیے جائیں گے'۔

'قصبہ پانپور کی تعمیر و ترقی ہمارا اہم مقصد'

انہوں نے کہا کہ 'کووڈ وبائی صورتحال کی وجہ سےگرچہ ترقیاتی کاموں میں دقتیں پیش آرہی ہیں، تاہم اب صورتحال بہتر ہے اس لیے اب ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے میں کوٸی پریشانی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 'وہ قصبہ پانپور کو ایک ماڈل قصبہ بنانا چاہتے ہیں، تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامبا نہ کرنا پڑے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details