اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں بی جے پی نے یوم تاسیس منایا - وزیر اعظم نریندر مودی

سرینگر میں آج بی جے پی کا 41 واں یوم تاسیس منایا گیا

سرینگر میں بی جے پی نے یوم تاسیس منایا
سرینگر میں بی جے پی نے یوم تاسیس منایا

By

Published : Apr 6, 2021, 10:54 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج بی جے پی کی جانب سے 41 واں یوم تاسیس منایا گیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر جواہر نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جھنڈا لہرایا گیا۔

سرینگر میں بی جے پی نے یوم تاسیس منایا

اس موقع پر بی جے پی کشمیر یونٹ کے ترجمان منظور بٹ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر سینیئر کارکنان بھی موجود تھے۔ انہوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

منظور بٹ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کی واحد جماعت ہے جو پورے ملک کے ساتھ کشمیر وادی میں ترقی اور سب کو ساتھ لیے جانے پالیسی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر ایک کی پارٹی ہے۔ غریب کی پارٹی ہے، جو ہر ایک کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

منظور بٹ نے کہا کہ بی جے پی کا ہمیشہ سے منشور رہا ہے کہ غریب کی خدمت کرنا اور غریب کے دکھ درر کو دور کرنا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں متعدد کارکنان نے اس پارٹی کے لیے خون کی قربانی دے ہے اور ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے ہمیشہ اس پارٹی کو مبضوط کرنے کی کوشش کی اور آج ہم نے انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا'۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف ریاستوں میں آج بی جے پی کا 41 واں یوم تاسیس منایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں الیکشن نہیں بلکہ مہاتما گاندھی کی خدمات کے منتر کی بنیاد پر ملک کے عوام کا دل جیتا ہے اور پارٹی کی توسیع سے ڈرے ہوئے سیاسی مخالفین جھوٹ اور افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں

پارٹی کے دین دیال اپادھیائے روڈ پر واقع سینٹر دفتر میں بی جےپی صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کا پرچم لہرایا اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اور ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی کے مجسموں پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ وزیراعظم کا پیغام سنا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details