اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گپکار گینگ دفعہ 370 کی بحالی کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے' - جموں وکشمیر

سید شاہنواز حسین نے کہا بی جے پی ڈی ڈی سی انتخابات میں ترقی کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے لیکن گپکار گینگ دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے لگی ہے، کیونکہ گپکار گینگ کا قیام این سی اور پی ڈی پی نے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے لایا ہے

'دفعہ 370 کو بی جے پی نے پوری طرح سے دفنایا ہے، اسکی بحالی ناممکن'
'دفعہ 370 کو بی جے پی نے پوری طرح سے دفنایا ہے، اسکی بحالی ناممکن'

By

Published : Nov 21, 2020, 11:07 PM IST

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جموں وکشمیر کے لوگوں کو دفعہ 370 کی بحالی کے نام پر گمراہ کر رہی ہیں اور گپکار علامیہ میں شامل پارٹیاں جموں وکشمیر کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹاکر لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے سینئر رہنما اور قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ گپکار گینگ کا قیام این سی اور پی ڈی پی نے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی اور پی ڈی پی یہاں برسوں سے دفعہ 370 اور 35 اے پر سیاست کرتی آئی ہیں اور اب یہی پارٹیاں نئے راگ الاپ کر جموں وکشمیر میں اپنی ساکھ بچانے کے لئے اس کی بحالی کے لئے لوگوں سے جھوٹ بول رہی ہیں۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے منصوبوں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا دفعہ 370 کو بی جے پی نے پوری طرح سے دفنایا ہے اب اسکی بحالی ناممکن ہے۔

'دفعہ 370 کو بی جے پی نے پوری طرح سے دفنایا ہے، اسکی بحالی ناممکن'
ایک سوال کے جواب میں بی جے کے قومی ترجمان سید شہواز حسین نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات، بی جے پی ہی یہاں پہلی مرتبہ کروانے جارہی ہے اس سے پہلے یہاں کی سابقہ حکومتوں نے جموں وکشمیر ترقی اور یہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کبھی نہیں کروائے۔انہوں نے کہا بی جے پی ان انتخابات میں ترقی کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے۔ لیکن گپکار گینگ دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے لگی ہے۔ وہیں یہ جماعتیں کبھی پاکستان اور تو کبھی چین سے مدد لینے کے بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کو ہی تقویت دی ہے۔ جو یہاں کے وزیراعلیٰ رہے ہیں انہوں نے اپنے بچوں کو ہی وزیر اعلیٰ یا وزیر کے منصب پر فائز کرنے کے لئے راہ ہموار کی ہے۔ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع کبھی بھی نہیں دیا گیا۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے جموں وکشمیر انچارچ شہنواز حسین نے گپکار الائنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر گپکار گینگ میں شامل پارٹیوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ وفا کیا ہوتا تو آج کی تاریخ میں انہیں عوام کا ساتھ ہوتا۔ لیکن انہوں برسوں کی اپنی حکمرانی کے دوران اپنے مفادات کے لئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گپکار اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کو جموں وکشمیر کے لوگ درکنار کر چکے ہیں اور اب مستقبل میں بھی یہاں کے لوگ ان کے بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details