اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی سرکار کے وعدئے آج تک وفا نہ ہو سکے :یوسف تاریگامی

سی پی آئی ایم سینیئر لیڈر محمد یوسف تارگامی نے کہا کہ بی جے پی نے پچھلے چناؤ میں جتنے وعدئے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا،جبکہ مزدوروں کو کم سے کم اجرت ملنے کا وعدہ بھی سراب ثابت ہوا ہے۔ Tarigam Hits Out at BJP

Mohammad Yusuf Tarigam
یوسف تاریگامی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 10:51 PM IST

سرینگر: سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری یوسف تاریگامی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے پریس کالونی سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز جموں وکشمیر کے صدر یوسف تاریگامی نے اتوار کے روز کہا کہ بی جے پی نے پچھلے چناؤ میں جتنے وعدئے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے بتایا سرکار کے وعدئے وفا نہ ہو سکے صرف یقین دہانی دی گئیں، عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔
یوسف تاریگامی نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا،جبکہ مزدوروں کو کم سے کم اجرت ملنے کا وعدہ بھی سراب ثابت ہوا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار کی جانب سے صرف کاغذی گھوڑے دوڑائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے مزید بتایا کہ باہر کے سیبوں پر سو فیصد قدغن لگائی جانی چاہئے تاکہ کشمیر، ہماچل اور اتراکھنڈ کے سیب بیوپاریوں کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یوسف تاریگامی نے مانگ کی کہ امریکہ کے سیبوں پر سو فیصد ٹیکس عائد کیا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات جلد از جلد حل کرئے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details