سرینگر: جموں و کشمیر بی جے پی نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کامیاب جی ٹوئنٹی منعقد ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بی جے پی کی جانب سے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے جموں و کشمیر میں جی ٹوئنٹی کے کامیاب اجلاس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
Ashoke koul On G20 Summit سرینگر میں جی ٹوئنٹی کے پر امن اور کامیاب اجلاس پر وزیر اعظم کا شکریہ، اشوک کول
سرینگر میں جی ٹوئنٹی کے کامیاب اجلاس پر بی جے پی رہنما اشوک کول نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران بی جے پی رہنما اشوک کول نے مزید کہا کہ جی ٹوئنٹی سے جموں و کشمیر کی ٹورازم میں نئی جان پیدا ہوں گی جب کہ بین الاقوامی سیاح بھی اب کثیر تعداد میں کشمیر کا رخ کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کو اس سال عالمی سیاحت ورکنگ گروپ میٹنگ کی سربرای ملی تھی جو بھارت کے 60 شہروں میں منعقد ہوگی جس میں پہلی بار جموں و کشمیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس دوران اشوک کول نے کہا کہ یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہاں پر اب خوشحالی اور ترقی ہے۔ اشوک کول نے مزید کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر کو اپنے مفاد کے خاطر یرغمال بنایا تھا جس کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے امن ترقی اور خوشحالی سے آباد کیا جو 2019 کے بعد نیا جموں و کشمیر وجود میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:ADGP Kashmir on G 20 Summit: جی ٹونٹی کے پُرامن اجلاس پر ADGP کا تہنیتی پیغام