جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منافقت کی کوئی حد نہیں ہے۔ ایک جانب بی جے پی درگاہوں، آستانہ عالیہ اور خانقاہوں میں دستار بندی پر پابندی عائد کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف خود دستار بندی کرانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی یہاں کے صوفی روایات کو ختم کر کے اپنے فرقہ پرست اور تفریق انگیز ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے درگاہوں، زیارت گاہوں اور آستان عالیہ پر اپنا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں دستار بندی کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے فوٹوز بھی شیئر کیا ہے۔