سرینگر:جموں وکشمیر بھارتیہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے جمعرات کے روز کہا کہ آئندہ انتخابات میں حکومت بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کے لئے علاقائی جماعتوں کی اگر ضرورت پڑتی ہے تو اتحاد کریں گے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اس بار پچاس سے زائد سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ان کے مطابق بی جے پی کو جموں وکشمیر میں مزید مضبوط بنانے کی خاطر پارٹی نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔
اشوک کول نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اپنے بل پر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی اور اگر ضرورت پڑتی گی تو علاقائی جماعتوں کے ساتھ بھی اتحاد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے حوالے سے عدالت عظمیٰ نے جو تاریخی فیصلہ سنایا ہے وہ سب کو تسلیم کرنا چاہئے۔اشوک کول نے کہا کہ بی جے پی چناؤ کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔