سرینگر:جموں و کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کرائے گی۔ بلی انتخابات منعقد کرائے گی۔ وقار رسول نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بی جے پی نے جموں کشمیر میں جمہوریت کو ختم کیا ہے اور یہاں آمریت کا نظام بنا رکھا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔
غُور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں سنہ 2014 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے جس کے بعد پی ڈی پی اور بی جے پی نے مل کر سرکار بنائی تھی۔ تاہم یہ مخلوط سرکار سنہ 2018 کے جون ماہ میں ختم ہوئی جب بی جے پی نے پی ڈی پی حکومت سے اپنی حمایت کو واپس لے لیا تھا، تب سے یہاں صدر راج نافذ ہے۔ اسی دوران اگست سنہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری کا درجہ دیا گیا جب سے یہاں ایل جی اور ان کے مشیر حکومتی نظام چلا رہے ہیں۔
Assembly Elections in JK ہمیں یقین نہیں ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے گی، کانگرس - جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہاکہ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کو ختم کیا ہے اور یہاں آمریت کا نظام بنا رکھا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔
وقار رسول وانی نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی وجہ سے ہی لوگوں نے "نفرت کی سیاست" کو پنپنے کا موقع نہیں دیا اور لوگوں نے ان انتخابات میں روز مرہ کے ایشوز پر ووٹ دے کر بی جے پی کو ریاست سے باہر کر دیا ہے۔ وقار رسول نے کہا کہ کرناٹک سے قبل کانگرس نے بی جے پی کو ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات میں شکست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگرس بی جے پی کو مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی شکست سے ہمکنار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں میں جب اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے تو کانگریس بی جے پی کے "آمرانہ راج" کو ختم کرے گی۔
مزید پڑھیں:Assembly Elections In JK جموں و کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات کرائے جائیں، جے ڈی یو
واضح رہے کہ چیف الیکٹورل افسر کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امسال کے آخر تک بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات کرائے جارہے ہیں، لیکن اس دوران اسمبلی انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوا ہے اور اسے پُر کرنے کی ضرورت ہے۔جموں وکشمیر میں 5 برس سے صدر راج نافذ ہے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔