وادی کشمیر میں گزشتہ دو برسوں سے جہاں معملوت زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی، وہیں اب آہستہ آہستہ ماحول میں تبدیلی آرہی ہے۔ ایک وقت تھا جب کشمیر میں لوگ برڈ واچنگ یعنی پرندوں کے مشاہدے کے لیے گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔ وہ وقت پھر سے لوٹ رہا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے آج سرینگر کے داچھی گام نیشنل پارک میں برڈ واچنگ کی مناسبت سے ایک میٹ کا اہتمام کیا گیا- اس میٹ میں تقریباً 40 شائقین نے حصہ لیا اور انہیں تقریباً چالیس مختلف اقسام کے پرندے دیکھنے کو ملے۔
برڈ واتچر سبرینا کا کہنا ہے 'آج ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا- ہمارے ساتھ ماہرین تھے جو وقت قت پر رہنمائی کر رہے تھے۔ لاک ڈاون کے دوران ہم لوگ زہنی کوفت کا شکار ہورہے تھے اور اس پروگرام سے ہمارا کافی فائدہ ہوا ہے'۔
برڈ واتچرحمیرا کا کہنا ہے 'ہم پہلی پار برڈ واچنگ کے لئے آئے ہیں- یہاں آکر بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا- ہم یہاں سے واپس جا کر اپنی روز مرا کی زندگی میں برڈ واچنگ جاری رکھیں گے'۔