سرینگر: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔Arrangements For Bharat Jodo Yatra in Kashmir
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جنوری کے اواخر میں یہاں آ رہے ہیں وہ لکھن پور سے کشمیر پیدل یاترا کریں گے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو سرینگر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔Bharat Jodo Yatra To reach Kashmir
وقار رسول وانی نے کہا کہ ’راہل گاندھی جنوری کے اوخر میں یہاں آ رہے ہیں وہ لکھن پور سے کشمیر پیدل آرہے ہیں۔ یہاں بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی پروگرام ہوگا جس کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم تمام سیکولر پارٹیوں میں اس سبھا میں استقبال کرتے ہیں جو بے روزگاری وغیر کے خلاف لڑنا چاہتی ہیں۔