سرینگر: راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔ ہفتے کی صبح یاترا چرسوں اونتی پورہ سے دوبارہ شروع ہوئی جو شام کو پنتھہ چوک پہنچ جائے گی اور رات کے قیام کے بعد یہ یاترا سرینگر کی جانب رواں دواں ہوگی۔ ایسے میں کانگریس کے مرکزی دفتر سرینگر میں راہل گاندھی پرچم کشائی کریں گے اور یاترا کے تعلق سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔پارٹی ہیڈ کوارٹر میں تقریبا 80 فٹ کھمبا نصب کیا گیا ہے جس پر راہل گاندھی کے ہاتھوں جھنڈا لہرایا جائے گا۔ بھارت جوڑو یاترا جمعہ کی صبح بانہال سے آگے کے لیے روانہ ہوئی۔ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نو یوگا ٹنل قاضی گنڈ کراس کرکے صبح 10 بجے پہنچی تھی ۔بھارت جوڑو یاترا کے مد نظر جموں سرینگر قومی شاہراہ اور شاہراہ کے آس پاس کے قصبہ جات کے اندرون میں سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل محدود کردی گئی ہے۔
Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سے متعلق کانگریس ہیڈکوارٹر سرینگر میں تمام تیاریاں مکمل - راہل گاندھی
بھارت جوڑو یاترا آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ یاترا کا اختتام سرینگر میں ہوگا جس سے متعلق کانگریس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ Bharat Jodo Yatra In JK
بھارت جوڑو یاترا سے جڑے کانگریس کے سرکردہ رہنما پریس کانفرنس کی خاطر پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچ رہے ہیں، جن میں رکن پارلیمان جے رام رمیش، دگ وجے سنگھ، رجنی پاٹل اور جی اے میر کے نام قابل ذکر ہیں ۔جے رام رمیش نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح سرینگر میں بھی بھارت جوڑو یاترا کو لوگوں کا پوار تعاؤن حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ سرینگر میں بھارت جوڑو یاترا کا قافلہ 28 جنوری کو داخل ہوگا اور 29 جنوری کو راہل گاندھی مختلف وفود سے سرینگر میں ملاقات کریں گے۔ اور 30 جنوری کو پارٹی دفتر میں پرچم لہرائیں گے۔ 30 جنوری کو ہی راہل گاندھی سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ راہل گاندھی کی یہ یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی اور سرینگر میں 30 جنوری کو اختتام ہوگی۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی اور ان کے ساتھ چلنے والے کارکنان و لیڈران نے 3600کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra Anantnag to Srinagar بھارت جوڑو یاترا اننت ناگ سے سرینگر کی جانب روانہ