اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جی دوسرے سمسٹر کے طلبہ پریشان کیوں؟ - etv bharat

بی جی (بیچلر آف جنرل سٹیڈیز) دوسرے سمسٹر کے طلبہ کے امتحانات سر پر ہیں وہیں دوسری جانب امتحانات کی تیاری کے لئے انہیں ایک برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی نئے نصاب کے مطابق تجویز کی گئی انگریزی کی کتاب بازار میں دستیاب نہیں ہے۔ نتیجے میں مزکورہ طلبہ و طالبات میں اضطراب پایا جارہا ہے کہ انگریزی مضمون کے امتحان کی تیاری کس طرح کی جاسکے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Feb 18, 2021, 12:38 PM IST

Updated : Feb 18, 2021, 2:02 PM IST

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 2020 میں بی جی دوسرے سمیسٹر کے طلبہ کے لئے نئی تجویز شدہ انگریزی کی کتاب ابھی تک کتب خانوں میں میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے مزکورہ جماعت کے طلبہ و طالبات کافی پریشان ہیں۔


ایک جانب جہاں بی جی (بیچلر آف جنرل سٹیڈیز) دوسرے سمسٹر کے طلبہ کے امتحانات سر پر ہیں وہیں دوسری جانب امتحانات کی تیاری کے لئے انہیں ایک برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی نئے نصاب کے مطابق تجویز کی گئی انگریزی کی کتاب بازار میں دستیاب نہیں ہے۔ نتیجے میں مزکورہ طلبہ و طالبات میں اضطراب پایا جارہا ہے کہ انگریزی مضمون کے امتحان کی تیاری کس طرح کی جاسکے۔


اس حوالے سے کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بی جی دوسرے سمسٹر انگریزی کی نئی کتاب کیمرج یونیورسٹی پریس اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے تعاون سے ترتیب دی جارہی ہے جو کہ وقت پر ہر جگہ دستیاب کرائی جائے گی لیکن یہ اب سمجھ سے باہر ہے کہ اتنا عرصے کے بعد بھی بی جی دوسرے سمسٹر کی انگریزی کی کتاب دستیاب کیوں نہیں ہے۔ اس صورتحال کے بیچ طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی بے بس نظر آرہے ہیں۔


ادھر کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کا کہنا ہے کہ کیمرج یونیورسٹی پریس کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا لیکن ابھی خاطر خواہ جواب سامنے نہیں آرہا ہے۔
واضح رہے سال 2016 میں مزکورہ جماعت کے انگریزی نصاب میں تین مرتبہ تبدیلی لائی گئی اور آخری مرتبہ 2019 میں نصاب میں تبدیلی لاکر 2020میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2021, 2:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details