ای پی ایف او کے مرکزی بورڈ آف ٹرسٹیز کا 228واں اجلاس جمعرات کو جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مرکزی وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں جموں و کشمیر اور لداخ میں ای پی ایف او کی سماجی تحفظ اسکیم کا فائدہ دینے کے لیے باضابطہ منظوری دی گئی، سال 1952 میں ای پی ایف او کی تشکیل کے بعد اس علاقے میں پہلا اجلاس ہوا ہے۔