سرینگر:جموں کشمیر میں پنچایتی اداروں کی پانچ برس کی مدت ختم ہوتھ ہی انتظامیہ نے آج پنچایتی حلقوں کے اموارات بلاک ڈیلومنٹ کو سونپ دئے ہیں۔ جموں کشمیر کے محکمہ دیہی ترقی کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس ضمن میں حکمانہ جاری کیا جس کے مطابق بلاک ڈیلومنٹ افسران چھ ماہ یا اگلے احکامات تک پنچاتی اداروں کا نظام چلائیں گے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے جموں کشمیر میں پنچایتی حلقوں کی مدت 9 جنوری کو اختتام ہوئی ہے اور سرکار کو یقین ہے کہ پنچایتی حلقے جلد قائم نہیں کئے جائیں گے۔ تاہم جموں کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے سیکشن کے تحت سرکار بلاک ڈیلومنٹ افسران کو پنچایتی حلقوں کے اموارات چھ ماہ یا اگلے احکامات تک چلائیں گے۔