اردو

urdu

By

Published : Feb 19, 2023, 1:33 PM IST

Updated : Feb 19, 2023, 1:41 PM IST

ETV Bharat / state

Ladakh New LG Takes Oath لداخ کے نئے ایل‌ جی نے عہدے و رازداری کا حلف لیا

سابق فوجی بریگیڈیئر بی ڈی مشرا نے آج لداخ کے نئے لیفٹنٹ گورنر کے طور پر عہدے و رازداری کا حلف لیا۔

Ladakh New LG Takes Oath
Ladakh New LG Takes Oath

سرینگر:لداخ کے نئے لیفٹنٹ گورنر سابق فوجی بریگیڈیئر بی ڈی مشرا کو آج جموں کشمیر و لداخ کے چیف جسٹس این کے سنگھ نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ واضح رہے کہ بی ڈی مشرا کو صدر ہند نے حالیہ دنوں لداخ کا نیا ایل جی مقرر کیا تھا۔ ان کو سابق ایل جی رادھا کرشنا ماتھر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ سابق فوجی بریگیڈیئر بی ڈی مشرا اروناچل پردیش کے گورنر تعینات تھے۔ حالیہ دنوں مزکری سرکار نے ماتھر کو عہدے سے برطرف کرکے اس بی ڈی مشرا کو تعینات کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ماتھر کو 25 اکتوبر 2019 کو لداخ یونین ٹریٹری کا پہلا ایل جی تعینات کیا گیا تھا اور تین برس کے زائد عرصے سے وہ اس عہدے پر فائذ رہے۔ ماتھر کو اس وقت عہدے سے ہٹایا گیا ہے جب لداخ خطے میں عوام اور سیاسی جماعتیں اپنے مطالبات کو لے کر سراپا احتجاج ہیں۔ خطہ کے عوام اور سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ لداخ کو ریاستی درجہ، خطے کو اسمبلی اور آئین کے دفعہ 371 کے تحت چھٹے شیڈول کا درجہ دیا جائے۔

خطے کے سیاسی و سماجی لیڑران نے لیہ ضلع میں لیہ اپیکس باڈی اور کرگل ضلع میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس تشکیل دی ہے جو یکجا طور لداخ کے مطالبات کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔ ان دونوں اکائوں نے گزشتہ ماہ جموں لداخ میں احتجاج کیا اور پھر جموں ضلع میں بھی مظاہرے کیے۔ پندرہ فروری کو انہوں نے "دلی چلو" کی کال دے کر جنتر منتر کے پاس یکہ روزہ احتجاج کیا۔

مرکزی سرکار نے اس خطے کے مطالبات کی سماعت کے لیے ایک مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتی آنند رائے کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاہم لیہ اپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے اس کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اس کمیٹی میں ریاستی درجہ، اسمبلی، چھٹے شیڈول کا درجہ دینے کے مطالبات ایجنڈے میں شامل نہیں کئے جائیں گے تب تک وہ اس کمیٹی سے کنارہ کشی کریں گے۔ واضح رہے کہ لداخ خطہ جموں کشمیر کی سابق ریاست کا حصہ تھا تاہم 5 اگست سنہ 2019 کو مرکزی سرکار نے اس کو علیحدہ یونین ٹریٹری بنائی اور جموں کشمیر سے الگ کیا۔ وہیں جموں کشمیر کو بھی ریاست کے درجے سے یونین ٹریٹری بنائی۔

Last Updated : Feb 19, 2023, 1:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details