بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے کام کی نگرانی کے لیے سب کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سابق رنجی پلیئر مِتھُن منہاس بھی شامل ہیں۔
بی سی سی آئی کی جانب سے تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی میں مِتھُن منہاس کے علاوہ انِل گُپتا اور سنیل سیٹھی کا نام شامل ہے۔
بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ان تینوں اراکین کے علاوہ ماجد ڈار سری نگر میں کرکٹ ڈیولپمنٹ کی نگرانی کریں گے اور سب کمیٹی کے ارکان کو رپورٹ کریں گے۔