سرینگر (جموں و کشمیر):سرینگر کے مومن آباد، بٹہ مالو علاقے میں اتوار کی سہہ پہر کو ’’ڈائمند ہارڈ وئیر‘‘ نامی ایک سہ منزلہ عمارت میں آگ نمودار ہوگئی تھی جس کے شعلوں نے عمارت کو چشم زدن میں اپنی زد میں لے لیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے دوران دو فائر فائٹرز کو دم گھٹنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم احتیاطی طور پر فائر فائیٹنگ گاڑی اور واٹر پمپ کو جائے واردات پر ہی رکھا گیا ہے۔ ہسپتال میں داخل فائر مین کی شناخت نور عالم اور محمد الطاف کے طور پر ہوئی ہے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ پر قابو کرنے کا یہ آپریشن قریب 6 گھنٹوں تک جاری رہا اس آپریشن میں 19 فائر اسٹیشنوں کی 20 گاڑیوں کو استعمال میں لایا گیا۔