اردو

urdu

ETV Bharat / state

SMC Commissioner Additional Charge: بشیر بٹ کو سرینگر میونسپلٹی کمشنر کا اضافی چارج - بشیر بٹ کو ایس ایم سی کمشنر کا اضافہ چارج

اطہر عامر شفیع کا سرینگر میونسپل کارپوریشن میں کمشنر کا عہدہ واپس سنبھالنے تک لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین بشیر بٹ کو ایس ایم سی کمشنر کا اضافہ چارج دیا گیا ہے۔ Srinagar Municipal Corporation Commissioner

بشیر بٹ کو سرینگر میونسپلٹی کمشنر کا اضافی چارج
بشیر بٹ کو سرینگر میونسپلٹی کمشنر کا اضافی چارج

By

Published : Nov 26, 2022, 1:20 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے جمعہ کو سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر کا چارج وائس چیئرمین جموں و کشمیر لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) کے بشیر احمد بٹ کو سونپا ہے، بٹ اپنے فرائض کے علاوہ ایس ایم سی کا اضافی چارد سنبھالیں گے۔ Srinagar Municipality Commissioner Charge

انتظامیہ کے سیکریٹری پیوش سنگلا کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، اطہر عامر شفیع خان کے دوبارہ کام پر حاضر ہونے تک بشیر بٹ ایس ایم سی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ’’انتظامیہ کے مفاد میں، بشیر احمد بٹ، آئی آر ایس، وائس چیئرمین جے اینڈ کے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اسپیشل پرپز وہیکل برائے سرینگر اسمارٹ سٹی کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔‘‘ Bashir bhat to hold additional charge of Commissioner SMC

مزید پڑھیں:SMC Corporators Join Hands سرینگر میونسپل کارپوریٹرس فرنٹ کی پریس کانفرنس

ABOUT THE AUTHOR

...view details