اردو

urdu

ETV Bharat / state

بار ایسوسی ایشن نے ایڈوکیٹ زاہد علی کی رہائی کا خیر مقدم کیا

جی این شاہین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ایڈوکیٹ لون کی دو برس سے زائد عرصے تک زیر حراست رہنے کے بعد رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ زاہد علی کی رہائی کا خیر مقدم کیا
بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ زاہد علی کی رہائی کا خیر مقدم کیا

By

Published : May 27, 2021, 3:30 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسیشن نے جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد علی لون کی رہائی کا جمرات کو خیر مقدم کیا ہے۔ایسوسیشن کے سینئر ترجمان جی این شاہین کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ایڈوکیٹ لون کی دو برس سے زائد عرصے تک زیر حراست رہنے کے بعد رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہم ایک بار پھر انتظامیہ کے سامنے اپنا مطالبہ رکھتے ہیں کہ وہ سنہ 2019 کے اگست مہینے کی پانچ تاریخ کے بعد زیر حراست لیے گئے افراد کے معاملات پر نظر ثانی کریں اور ان کی رہائی عمل میں لائے۔"

ایسوسیشن نے خطے کی عدالتوں سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ ان معاملات کی سنوائی سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ترجیحی بنیاد پر کرے۔

قابل ذکر ہے کہ ایڈوکیٹ علی کو سنہ 2019 کے مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر گزشتہ برس اپریل کی 11 تاریخ کو رہا کیا تھا تھا۔ جس کے بعد اُن کو جون کی 30 تاریخ کو پھر سے گرفتار کیا گیا تھا تب سے وہ سرینگر کے سینٹرل جیل میں زیر حراست تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details