اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پولیس نے عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا

بانڈی پورہ پولیس نے بدھ کے روز عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو پکڑ لیا ہے اور اس کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کیا۔

By

Published : Jun 2, 2021, 10:12 PM IST

Updated : Jun 2, 2021, 10:17 PM IST

پولیس نے عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا
پولیس نے عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا

پولیس کے مطابق بانڈی پورہ میں ملک دشمن سرگرمیوں کے بارے میں ایک خبر پر کارروائی کرتے ہوئے، پوٹ شوئی میں 14 آر آر ، 3 BN سی آر پی ایف اور بانڈی پورہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک ناکا لگایا۔ اس دوران ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جس نے اپنا نام ارشاد احمد میر ولد محمد یوسف میر ساکن اونگام بتایا۔

پولیس نے عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کیا


تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ وہ کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھی کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ اس کے اعتراف جرم کی بنیاد پر اس کے پاس سے ایک دستی بم اور پچاس زندہ اے کے سیریز راؤنڈ برآمد ہوئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ فرد ایک ایسا ملزم ہے جو ملک دشمن اور عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پوری تاریخ رکھتا ہے۔ اس تعلق سے تھانہ بانڈی پورہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اس شخص پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2021, 10:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details