اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیساکھی تہوار پر سکھ برادری کا احتیاط کے ساتھ روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ - etv bharat news

سرینگر کے رعنہ واری علاقے میں واقع چھٹی پادشاہی گردوارہ میں سینکڑوں سکھوں نے حاضری دے کے اس مذہبی تہوار کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا-

Baisakhi celebrated in Srinagar
بیساکھی کے تہوار پر سکھوں کے درمیاں خوشی کی لہر

By

Published : Apr 14, 2021, 11:45 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں وادی میں آباد سکھ طبقے کے لوگوں نے تزک و احتشام کے ساتھ بیساکھی کے تہوار میں شمولیت اختیار کی-

بیساکھی کے تہوار پر سکھوں کے درمیاں خوشی کی لہر

گذشتہ برس کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے سکھ براداری نے اس تہوار کو نہیں منایا، تاہم ایک برس کے بعد آج وہ خوش نظر اۤ رہے ہیں۔

سرینگر کے رعنہ واری علاقے میں واقع چھٹی پادشاہی گردوارہ میں سینکڑوں سکھوں نے حاضری دے کے اس مذہبی تہوار کو عقیدت کے ساتھ منایا-

گردوارے کے گرد و نواح میں سیکورٹی کا پہرہ لگایا گیا تھا جبکہ گرودوارہ میں داخل ہونے والے افراد کی جانچ اور تلاشی لی جا رہی تھی-

گوردوارے میں کووڈ کی ایس او پیز پر کچھ حد تک عمل کیا جارہا تھا-

زائرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں اس موقع پر کووڈ-19 کی مہلک وبا سے دنیا کو نجات دلانے کی دعا کی-

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر میں امن و امان کے لیے بھی دعا کی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details