سرینگر: محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چلہ کلاں کے اختتام تک موسمی حالات دگرگوں رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے جب کہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 سے 28 جنوری تک موسم ابر آلور رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں بلکے برف وباراں کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 29 سے30 جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 0.8 سینٹی میٹر اور 0.5 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض بالائی علاقوں میں بھی دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجۂ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جس کے باعث ٹھٹھرتی سردیوں کا راج برابر جاری ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب بھی یہی درجۂ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
درجۂ