سرینگر:جموں کشمیر کے سرمائی دارلحکومت کے قرب و جوار کئی بستیاں ایسی ہیں جن کی سڑکیں خستہ حال ہیں۔ اگرچہ لال چوک یا دیگر تجارتی مراکز کی سڑکوں پر انتظامیہ نے تارکول بچھایا ہے لیکن بستیوں کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے، شہر کے مضافات میں واقع پارمپورہ منڈی کی رابطہ سڑک گزشتہ ایک دہائی سے خستہ حالی کی شکار ہے، مقامی انتظامیہ اسکی مرمت کرنے میں ناکام ہے۔ People are worried about the bad condition of the road
Bad Condition of Roads سرینگر کے مضافات کے سڑکوں کی ابتر صورتحال - سڑک کی ابتر صورتحال سے لوگ پریشان
شہر کے دیگر مضافاتی علاقے جیسے عیدگاہ، بمنہ، بٹہ مال و شہر خاص کے اندرونی سڑکوں کی حالت بھی پریشان کن ہے، شہری سڑکوں کی ناقص صورتحال سے تنگ آچکے ہیں، بارہا مطالبات کے بعد بھی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت نہیں ہورہی ہے۔ People are worried about the bad condition of the road
سڑکوں کی ابتر صورتحال