اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بیک ٹو ولیج' پورے ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام' - back to village game changer

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا اور یونین ٹریٹری میں ہر طرف ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

back to village will be a game changer for the development of J&K: advisor farooq khan
'بیک ٹو ولیج' پورے ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام'

By

Published : Sep 12, 2020, 12:24 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں شروع ہونے والے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ بھارت میں اپنی نوعیت کا منفرد اور مثالی پروگرام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایک گیم چینجر ثابت ہوگا اور یونین ٹریٹری کے گوشے گوشے میں تعمیر و ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

موصوف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے: 'جموں و کشمیر میں "بیک ٹو ولیج" پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ یہ پروگرام یونین ٹریٹری میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا، بھارت میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے'۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا اور یونین ٹریٹری میں ہر طرف ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ 2 اکتوبر سے 12 تک اکتوبر تک ہونے والا ہے اور اس پروگرام سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جار ہی ہے جس میں لوگوں کی شکایات سن کر ان کا برسر موقع ہی سدباب تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details