سرینگر:ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران موصوف نے ایل جی سے جموں سری نگر ہائی وے پر پھلوں کے ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ اٹھایا۔Halting of fruit trucks on Srinagar Jammu Highway
آزاد نے ایل جی کو بتایا کہ فروٹ سے بھرے ٹرکوں کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کچھ خطرناک جگہوں پر ایک ساتھ انتظار کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ٹرکوں میں پھل سڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فروٹ ٹرکوں کو شاہراہ پر بنا خلل کے چلنے کی اجازت دی جائے تاکہ کاشتکاروں کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔Movement of fruit trucks on Srinagar Jammu Highway