وادی کشمیر کے تقریباً تمام ہی اضلاع میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آیوشمان بھارت صحت اسکیم کو عوام کے نام وقف کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم کے خطاب کو براہ راست دیکھنے کے لئے محمکہ صحت کی طرف سے ضلع ہسپتالوں میں سیٹ اپ لگایا گیا تھا۔
یہ تقاریب ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ، اننت ناگ کے پہلگام، اننت ناگ کے بجباڑہ، پلوامہ کے قصبہ پانپور کے ٹاؤن ہال، ڈوڈہ اور کلگام سمیت متعدد اضلاع میں منعقد کی گئیں۔
پروگرام میں تمام اضلاع کے اعلی افسران نے کی شرکت کی۔ اس موقع پر ترقیاتی کمشنرز نے محمکہ صحت سے وابستہ ملازمین اور آنگن واڑی ورکرز پر زور دیا کہ وہ تمام لوگوں کو اس اسکیم کے تحت اندروج کرانے میں جنگی سطح پر اقدامات کریں تاکہ کوئی بھی کنبہ چھوٹنے نہ پائے۔