سرینگر: ۔سرینگر میں عوامی آواز پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاگیا۔ پریس کانفرنس میں عوامی آواز پارٹی کے صدر سہیل احمد نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سےحالیہ فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی۔سہیل احمد نے بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سے اگر بی جے پی نشہ مکت جموں و کشمیر کی بات کرتے ہے تو دوسری طرف جموں کشمیر میں اب شراب تمام دوکانوں پر دستیاب رکھنے اور بھیچنے کے نئے آرڈر نکال رہی ہے۔ انہوں نے سرکار سے مذکورہ کو واپس لینے کی اپیل کی ہے ۔
بتادیں کہ جموں کشمیر لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے قصبہ جات میں کریانہ اسٹورز (ڈیپارٹمنٹل اسٹورز) کو بیئر اور دیگر مشروبات خریدنے کی اجازت دی ہے۔AC approves sale of beer in departmental stores
ایل جی منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل جس میں ایل جی کے مشیر بھٹناگر اور چیف سیکرٹری ارن کمار مہتا شامل تھے نے یونین ٹریٹری کے قصبوں میں چلنے والے ان سٹورز کو لائسنس حاصل کرنے کے بعد بیئر و دیگر مشروبات کو خریدنے کی منظوری کا اعلان کیا۔