اردو

urdu

ETV Bharat / state

Attachment of Medical staff Banned: طبی و نیم طبی عملہ کی اٹیچمنٹ ختم کرنے کی ہدایت - نیم طبی عملہ کی اٹیچمنٹ ختم کرنے کی ہدایت

محکمہ صحت و طبی تعلیم میں مختلف وجوہات کی بنا پر طبی و نیم طبی عملہ کو اٹیچ/منسلک کئے جانے کے احکامات کو ایل جی انتظامیہ نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 2:56 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے محکمہ صحت و طبی تعلیم میں طبی اور نیم طبی عملہ کی معقولیت لانے اور عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے اٹیچمنٹ کے احکامات کو ختم کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ انڈر سیکریٹری کی جانب ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، جموں اور ڈائریکٹر محکمہ خاندانی بہبود ٹیکہ کے نام جاری کیے گئے حکم نامہ میں ایل جی کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یو ٹی جموں وکشمیر میں صحت و طبی تعلیم محکمہ کو مزید مستحکم اور عملہ میں معقولیت لانے کی غرض سے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کی جانب سے منسلک کئے گئے احکامات کو ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکم نامے میں انتظامہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، جموں اور محکمہ خاندانی بہبود کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منسلک تمام طبی اور نیم طبی عملہ کی اٹیچمنٹ ختم کریں اور ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے تبادلوں کے احکامات پر بھی سختی سے عمل کریں۔ یکم نومبر 2023 تک اس حکم نامے کے تعلق سے رپورٹ جمع کرنے کو بھی کہا گیا ہے وہیں ان ملازمین کی فہرست بھی تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جو کہ سرکاری حکم نامے پر عمل پیرا نہیں رہے گے۔

مزید پڑھیں:Fake Doctor In LD Hospital Labour Room لل دید ہسپتال کے لیبر روم میں جعلی ڈاکٹر کے داخلے کی تحقیقات کیلئے انکوائری افسر مقرر

واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف وجوہات کی بنا پر طبی و نیم طبی عملہ کو اٹیچ کرنے کے احکامات صادر کیے جاتے ہیں، جس کے سبب عوام کو صحت عامہ کے حوالہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ عوام الناس اور پی آر آئی ممبران کی جانب سے کئی بار اٹیچمنٹ کے احکامات کو ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details