کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2015 کے انڈین ایڈمسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے ٹاپر (دوسری پوزیشن) اطہر عامر الشفیع خان کو راجستھان کیڈر سے جموں و کشمیر منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں حکومت ہند کی کابینہ کی وزارت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن محکمہ کے عملے اور تربیت کی تقرری کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔
حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اطہر عامر الشفیع خان، آئی اے ایس کی انٹر کیڈر ڈیپوٹیشن، راجستھان کیڈر سے لے کر مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے لئے تین سال کی مدت کے لئے ڈی او پی ٹی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
اطہر کے علاوہ بشارت قیوم (آئی اے ایس) کو بھی جھارکھنڈ کیڈر سے جموں کشمیر کیڈر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ تریپورہ کیڈر کے ایک اور آئی اے ایس اکشے لابرو کو بھی جموں کشمیر کے لئے تین سال کی مدت کے لئے دیا گیا ہے۔