جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ڈل گیٹ علاقے میں جمعہ کی شام آوارہ کتوں کے حملے میں 17 سیاحوں سمیت کم از کم 39 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی باشندگان کے مطابق ڈل گیٹ کے علاقے بوچھوارہ میں گھاٹ نمبر 5 کے نزدیک آوارہ کتوں نے حملہ کر کے 17 سیاحوں سمیت 39 افراد کو زخمی کر دیا۔ اُنہوں نے انتظامیہ سے علاقے میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے پیش نظر ہو رہے حدسات سے نپٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔ at Least 39 people injured in stray dog attack in Srinagar
- یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: آوارہ کتے کے حملے میں معصوم زخمی