اردو

urdu

ETV Bharat / state

J&K Assembly Election: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہونے کا امکان

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے متعلق چیف الیکٹورل آفیسر نے 20 جون سے قبل تمام پولنگ اسٹیشنز کو معقول بنانے اور تمام انتخابی فہرست کو اکٹھا کرنے کا حکم دیا ہے۔

J&K Assembly Election
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہونے کے امکان

By

Published : Jun 2, 2022, 7:13 PM IST

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے ان ہدایات کو جموں و کشمیر کے تمام 20 ڈپٹی کمشنروں کو پہنچا دیا ہے، جو ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرز بھی ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکٹورل آفس آج (2 جون) کو جموں و کشمیر کے تمام انتخابی فہرست آپریشنز کو اکٹھا کرے گا۔ ذرائع نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع جہاں بھی ضروری ہو، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی موجودہ ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کو معقول بنانے کے لیے تجاویز پر کام کریں گے اور انہیں20 جون تک چیف الیکٹورل آفیسرکے دفتر میں جمع کرائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز کی معقولیت اور نئے پولنگ اسٹیشنوں کے نوٹیفکیشن کے بعد، نئے اسمبلی حلقوں کے انتخابی رجسٹریشن افسران (ای آر اوز) ڈی ای او کی قریبی نگرانی میں (حد بندی کے حکم کے مطابق) مربوط انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کے لیے سرگرمیاں شروع کریں گے۔ چیف الیکٹورل آفیسر آفس نے تمام ڈی ای اوئوز سے ای آر اوئوز اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (اے ای آر اوئوز) کی تقرری کے لیے تجاویز پیش کرنے کو بھی کہا ہے۔ انہوں نے 25 جون تک ڈی ای آر اوز کی نگرانی میں حد بندی کے عمل کے لیے مربوط ای رول کی تیاری اور پرنٹنگ کے لیے کہا ہے۔

مزید پڑھیں: Sofi Yousuf On J&K Elections: بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیار

حد بندی کمیشن نے 5 مئی کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی جبکہ وزارت قانون نے اسے کچھ دن بعد سرکاری گزٹ میں شائع کیا۔ یہ رپورٹ اب پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی جس کے بعد مرکزی حکومت کشمیری مہاجرین اور بے گھر افراد کی نامزدگی کے معاملے پر فیصلہ کرے گی۔ کمیشن پہلے ہی اسمبلی میں درج فہرست قبائل کے لیے نو نشستیں اور درج فہرست ذاتوں کے لیے سات نشستیں محفوظ کر چکا ہے۔ کشمیر میں اسمبلی کی 47 اور جموں کی43 نشستیں ہوں گی۔گزشتہ اسمبلی میں کشمیر کی 46، جموں کی 37 اور لداخ کی 4 نشستیں تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details