اردو

urdu

جے کے بینک اسامیوں کے امیدوار امتحان مراکز نہیں پہنچ سکے

جموں وکشمیر بنک میں بنکنگ ایسوسیٹ اسامیوں کے لیے درجنوں امیدوار سنیچر کو برفباری کی وجہ سے امتحانی مراکز تک نہیں پہنچ پائے ہیں اور انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کو امتحانات میں شامل ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے۔

By

Published : Jan 9, 2021, 1:34 PM IST

Published : Jan 9, 2021, 1:34 PM IST

JK bank Exam
جے کے بینک

جموں و کشمیر بینک میں گزشتہ دو ہفتوں سے بنکنگ ایسوسیٹ اسامیوں کے لیے امتحانات لیے جارہے ہیں تاہم پیر سے وادی میں ہوئی بھاری برفباری کی وجہ سے آمد و رفت درہم برہم ہے جس کے نتیجے میں درجنوں امیدوار امتحانات مراکز پر وقت پر نہیں پہنچ پائے۔

جے کے بینک

سنیچر کو بھی ان اسامیوں کے لیے امتحانات منعقد کیے گئے لیکن وادی میں دوبارہ ہوئی برفباری سے آمد ورفت درہم برہم ہوئی ہے جس سے امیدوار مراکز پر نہیں پہنچ سکے۔

تازہ برفباری سے سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے گاڑیاں معمول سے نہیں چلا پا رہی تھی جس سے مسافر آمدو رفت سڑکوں سے تقریباً غائب ہی رہا۔

یہ بھی پڑھیں: برفباری کے دوران پرندوں کے پالنہار

گزشتہ دنوں سے امیدواروں نے متعدد بار لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور جے کے بنک حکام سے امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کی تلقین کی تاہم آج تک جے کے بنک حکام کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر بینک کی جانب سے ایک ہزار سے زیادہ بنکنگ ایسوسیٹ اسامیوں کے لیے امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ قریباً دو لاکھ امیدوار ان امتحانات میں شامل ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details