اطلاع کے مطابق پولیس نے 6 مئی کو محمد اشرف صحرائی کے جنازے کے دوران ملک مخالف نعرے بلند کرنے کی پاداش میں ان کے دو بیٹوں پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
خیال رہے کہ تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی جموں جیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت قید کے دوران 5 مئی کو جموں کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے اور بعد میں ان کی لاش کو شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے آبائی گاؤں لایا گیا اور انہیں 6 مئی کو سپرد خاک کردیا گیا۔