اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر کے اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں اننت ناگ کی خاتون - ساس اور سسر کو پوچھ گچھ کے لئے گرفتار

متاثرہ خاتون عشمقام علاقے کی رہنی والی ہے اور ان کی شادی مٹن آکورہ میں آج سے 14 سال پہلے ہوئی تھی۔

women battling for life
متاثرہ خاتون

By

Published : Mar 30, 2021, 6:38 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے آکورا مٹن کی خاتون سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح 32 سالہ خاتون کو نیم مردہ حالت میں اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کے سسرال والوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اسے جلانے کی کوشش کی۔ ڈاکٹروں نے اسے خصوصی علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کردیا۔

واضح رہے کہ متاثرہ خاتون عشمقام علاقے کی رہنے والی ہے اور ان کی شادی مٹن آکورہ میں آج سے 14 سال پہلے ہوئی تھی۔

متاثرہ کے لواحقین کے مطابق خاتون کی حالت روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے اس کے سسرال والوں پر الزام لگایا ہے کہ اسے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے علاقے آکورا مٹن واقع اپنے گھر میں جلایا گیا تھا۔

جمعرات کی صبح متاثرہ کے بھائی نے بتایا کہ اس کی بہن 90 فیصد سے زیادہ جھلس چکی ہے اور اسے علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ لڑکی پہلے ہی پولیس کو یہ بیان دے چکی ہے کہ اسے مبینہ طور پر اس کے شوہر اور سسرال والوں نے جلایا تھا۔ تاہم، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ اسے مبینہ طور پر اس کے شوہر اور سسرال والوں نے جلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سسرال والوں پر لڑکی کو جلانے کا الزام

پولیس ذرائع نے کہا کہ ہم نے ان کے شوہر، ساس اور سسر کو پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے۔ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا، متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ 'میں انصاف چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ ملزمین کو جلد سے جلد سزا دی جائے اور کسی دوسری بیٹی کو میری بیٹی کی طرح تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details