پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر رہنما اور بانی رکن عاشق حسین خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس جماعت کے ساتھ زیادہ دیر تک وابستہ رہوں گا تو لوگ مجھے غداروں کی فہرست میں ڈالیں گے۔
خان نے بدھ کے روز بتایا: 'میں پی ڈی پی کا بانی رکن رہا ہوں۔ میں نے پارٹی میں پانچ برس تک بحیثیت سٹیٹ سکریٹری اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ اس پارٹی کے ساتھ زیادہ دیر تک وابستہ رہوں گا تو کل مجھے بھی لوگ غداروں کی فہرست میں ڈالیں گے'۔