اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اسلامو فوبیا کے مریض کشمیر کا دورہ کررہے ہیں' - Members of European Parliamentarians

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے جموں کشمیر کی صورتحال کو جاننے کے لیے وادی پہنچے یوروپین پارلیمانی ارکان کے وفد کے نظریہ پر سوال اٹھائے۔

'اسلاموفوبیا کے مریض کشمیر کا دورہ کررہے ہیں'

By

Published : Oct 29, 2019, 1:38 PM IST

Updated : Oct 29, 2019, 3:20 PM IST

اسدالدین اویسی نے ٹویٹ لکھ کر طنز کیا، انھوں نے لکھا یوروپین پارلیمانی ارکان کے بہترین وفد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ 'حالات کو جاننے کے لیے پہنچا یہ وفد اسلامو فوبیا (نازی ازم کو ماننے والے ) کے مرض میں مبتلا ہے۔ اور یہ وفد ایک مسلم اکثریت والے علاقے کا دورہ کرنے جارہا ہے'۔

'اسلام فوبیا کے مریض کشمیر کا دورہ کررہے ہیں'
انھوں نے کشمیری زبان میں کہا کہ 'عوام ان کا، وار پٹھ خوش پٹھ، کہکر یقینی طور پر استقبال کریں گے، انھوں نے اخیر میں ان الفاظ پر ٹویٹ کا اختتام کیا'۔غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم اے جان وفا یہ ظلم نہ کررہنے دے ابھی تھوڑا سا دھرم۔

وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے اس وفد میں اٹلی،فرانس اور برطانیہ کے ایسے ارکان ہیں جو اسلام مخالف نظریہ رکھنے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

Last Updated : Oct 29, 2019, 3:20 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details