قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس دفعہ 35 اے اور 370 کے خاتمے کی وجہ سے کوئی بھی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی گئی تھی۔
یوم آزادی پر فنکاری کا مظاہرہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تقریب میں شمولیت کرنے والے فنکاروں کا کہنا تھا کہ 'اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کا ماحول ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ہم آج کے دن کیلئے تیاری کر رہے ہیں اور پچھلے تین دن سے ہم اپنے ہوٹل میں ہی محدود تھے۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے والدین اور جموں و کشمیر اٹل مرکز اکیڈمی کا ہمیں ہمیشہ ساتھ ملا۔ ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے ہیں۔ یوم آزادی کے دن اپنے فن کا مظاہرہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔ انہی دنوں کے موقع پر تو وادی کے فنکاروں کو مقع ملتا ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہم خوش ہیں کہ آج ہماری پیشکش نائب گورنر ہاؤس سندھ کو پسند آئی۔'
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کی تقریبات:ایل ای ڈی اسکرینزپرتقریبات نشر
ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ 'وادی کے فنکاروں کو ملک کے دیگر فنکاروں کی طرح سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔ نہری نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نئے گورنر ان باتوں کا خیال رکھ کر وادی کے فن کو فروغ زور دیں گے۔'