مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آرٹیزنز ری ہبلیٹیشن فورم کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
سرینگر: یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو معاوضہ دینے کی اپیل - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر
فورم کے صدر پرویز احمد نے کہا کہ حال ہی میں انتظامیہ کی طرف سے موجودہ کورونا وبا کے نتیجے میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے مزدوروں کو ہر ماہ ایک ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
فورم کے صدر پرویز احمد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موجودہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ حال ہی میں انتظامیہ کی طرف سے موجودہ کورونا وبا کے نتیجے میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے مزدوروں کو سرکار نے ہر ماہ ایک ہزار بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
جبکہ آرٹیزنز ری ہیبلیٹیشن فورم نے بھی سرکار کو معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے جبکہ مذکورہ فورم کے صدر نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں دستکاری سے منسلک افراد روز بروز مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ بقول پرویز احمد خاص کر گزشتہ دو ماہ سے اس پیشے پر زبردست اثر پڑا ہے۔