اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفعہ 370کی منسوخی، پی ڈی پی نے کی سیاسی سرگرمیاں ایک ہفتے تک معطل - پی ڈی پی نے کی سیاسی سرگرمیاں معطل

دفعہ 370کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے بعد گیارہ دسمبر کو سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے فیصلے کو صحیح قرار دیا۔ اس فیصلے پر مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ PDP suspends all functions for one week

اا
اا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 7:34 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): آرٹیکل 370 کے معاملے پر سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ’’اظہار یکجہتی‘‘ کرنے کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ایک ہفتے تک اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا پیر کے روز اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سید سہیل بخاری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اپنے جاری عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مختلف ورکرز کنونشنز سے خطاب کرنے والی تھیں اور اس طرح کے کئی کنونشن اگلے چند دنوں میں طے کیے گئے تھے۔ پارٹی کی طرف سے بہت سی دوسری سیاسی سرگرمیاں بھی طے کی گئیں تھیں۔‘‘

مزید پڑھیں:دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منزل نہیں محض ایک پڑاؤ: محبوبہ مفتی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’لیکن آرٹیکل 370 کے معاملے پر سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کے تناظر میں اس اہم موڑ پر اپنے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہونے کے لیے ہم نے اگلے ایک ہفتے کے لیے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ قبل ازیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پارٹی سرپرست اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظر بند رکھنے پر حکام کی سخت نکتہ چینی کی گئی تھی، تاہم پولیس اور ایل جی منوج سنہا نے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظر کسی بھی شخص کو نظر بند یا گرفتار نہیں کیا گیا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details