نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت کرنے پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ وہ عرضیوں کو جولائی میں فہرست بند کرنے کی کوشش کرے گا۔ چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بینچ نے سینئر وکیل شیکھر نفڑے اور پی چدمبرم کی اپیل پر کہا کہ عرضیوں پر پانچ ججوں کی بینچ سماعت کرےگی۔ SC agrees to list pleas against abrogation of Article-370 after summer vaccation
Supreme Court on Article 370 : سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن نے اگلے ہفتے سماعت پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عرضیوں کو پانچ ججوں کی بینچ کے سامنے فہرست بند کیا جانا ہے۔ چونکہ ان پر سماعت کرنے والی بنیادی بینچ کے کچھ جج سبکدوش ہو چکے ہیں، لہذا اسے پھر تشکیل دینا ہوگا۔ Supreme Court On article 370
سینئر وکیل نفڑے اور چدمبرم نے خصوصی تذکرے کے دوران عرضیوں پر اگلے ہفتے سماعت کی اپیل کی تھی۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جولائی میں عرضیوں پر سماعت کرنے کے لئے فہرست بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جسٹس رمن نے اگلے ہفتے سماعت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عرضیوں کو پانچ ججوں کی بینچ کے سامنے فہرست بند کیا جانا ہے۔ چونکہ ان پر سماعت کرنے والی بنیادی بینچ کے کچھ جج سبکدوش ہو چکے ہیں، لہٰذا اسے پھر تشکیل دینا ہوگا۔ Supreme Court On article 370
واضح رہے کہ دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ ختم کرنے اور اسے مرکز کے زیرانتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے مرکزی حکومت کے اگست 2019 کے فیصلے کے قریب دو درجن عرضیاں دائر کی گئی تھیں۔