سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون کے فرزند ہلال لون نے کہا کہ جو بھی ہدایت سپریم کورٹ کی جانب سے آئیں ہے، وہ اس پر عمل کریں گے۔ ان کا یہ بیان اس تناظر میں آیا جب دفعہ 370 کی شنوائی کے دوران سالسٹر جنرل محمد اکبر لون کو سپریم کورٹ میں بھارتی آئین کے ساتھ اپنی وفاداری اور پاکستان کی جانب سے پروموٹ کی جارہی علیٰحدگی پسندی اور عسکریت پسندی کی مذمت کرنے کا حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ محمد اکبر لون نے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔
ہلال لون نے کہا کہ جو سپریم کورٹ میں انہیں ہدایت دی گئی ہے وہ اس پر عمل پیرا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں حلف نامہ داخل کرنے کے لیے کہا گیا تو ہم حلف نامہ داخل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لون صاحب نے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے کے وقت بھارتی آئین کا حلف اٹھایا ہے۔پارلیمنٹ میں وہی منتخب ہوتا ہے جو بھارتی شہری ہوتا ہے۔ انہوں نے سوالہ انداز میں کیا کہ پارلیمنٹ میں پاکستانی، بنگلہ دیشی منتخب نہیں ہوتا بلکہ بھارتی ہی پارلیمنٹ میں منتخب ہوتا ہے۔