سرینگر:جہاں آج بارہویں روز بھی سپریم کورٹ میں دفعہ 370 اور 35 اے کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ آج کی سماعت میں مرکز نے جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے بارے میں عدالت عظمی میں دلائل پیش کیں۔چیف جسٹس آف انڈیا نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لیے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے ایک ٹائم فریم کے بارے میں اعلیٰ سطح سے ہدایت طلب کریں ہے۔
وہیں جموں و کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ نے آج کی سماعت کے بارے میں اپنے خیالات سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر ظاہت کیں۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایکس پر اپنے بیاں میں کہا کہ "سالیسٹر جنرل ایک بہت ہی قابل اور چالاک قانونی چارہ جوئی کرنے والا ہے۔ وہ دلائل کی توجہ مرکز کے "نارملسی" کے نقطہ نظر کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک جال ہے جس سے بچنا بہتر ہے۔ عزت مآب سپریم کورٹ کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال یا معمول پر لانے کے لیے درخواست نہیں دی گئی ہے۔"
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ معزز چیف جسٹس اور بنچ کے دیگر ججوں کے لیے آسان سوال یہ ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ آیا 2019 میں جموں و کشمیر میں جبری تبدیلیاں قانونی اور آئینی تھیں یا نہیں۔ باقی سب بٹکانا ہے۔"