اردو

urdu

ETV Bharat / state

Article 370 Hearing In SC میں بھارت کا وفادار شہری ہوں، اکبر لون - ہندوستان کے آئین کا حلف

محمد اکبر لون نے اپنے ایک صفحے کے حلف نامے میں کہا کہ "میں یونین آف انڈیا کا ایک ذمہ دار اور فرض شناس شہری ہوں۔ ’’میں اس حلف کو دہراتا ہوں جو میں نے پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف لیتے ہوئے بھارت کے آئین کی دفعات کو محفوظ رکھنے اور اسے برقرار رکھنے اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے لیا ہے۔

article-370-hearing-in-sc-akbar-lone-pledges-allegiance-to-the-constitution-of-india
میں بھارت کا وفادار شہری ہوں، اکبر لون

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 10:26 PM IST

Updated : Sep 6, 2023, 11:50 AM IST

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ اور سینیئر لیڈر اکبر لون نے آج سپریم کورٹ میں بھارت کی وفاداری کا حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کا ذمہ دار اور ڈیوٹی فل شہری ہے۔ 77 برس کے اکبر لون نے آج سپریم کورٹ میں وفاداری کا حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین ہند کی پاسداری کرتے ہیں اور ملک کی سالمیت کی حفاظت کا حلف اٹھاتے ہیں جس طرح انہوں نے رکن پارلیمنٹ بننے کے وقت حلف اٹھایا تھا۔

میں بھارت کا وفادار شہری ہوں، اکبر لون

اپنے ایک صفحے کے حلف نامے میں لون نے کہا، "میں یونین آف انڈیا کا ایک ذمہ دار اور فرض شناس شہری ہوں۔ ’’میں اس حلف کو دہراتا ہوں جو میں نے پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف لیتے ہوئے ہندوستان کے آئین کی دفعات کو محفوظ رکھنے اور اسے برقرار رکھنے اور ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے لیا ہے۔

قابل غور ہے کہ اکبر لون نے 10 فروری سنہ 2018 میں جموں و کشمیر کی اسمبلی میں متنازعہ نعرہ "پاکستان زندہ باد"دیا تھا۔ اکبر لون نے یہ نعرہ بی جے پی ارکان کی جانب سے اسمبلی میں" پاکستان مردہ آباد" کے نعروں سے قانون ساز کے جواب میں دیا تھا۔اکبر لون دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف عرض داشت ہیں اور ان کے وکیل کپل سبل ہیں جنہوں نے بے باکی سے دفعہ 370 کی سماعت کے دوران اس کی بحالی کے لئے آئین اور قانونی دلائل پیش کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مرکزی سرکار کے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کوٹ میں پانچ رکنی بنچ کو کہا تھا کہ اکبر لون نے سنہ 2018 میں بطور جموں کشمیر رکن اسمبلی" پاکستان زندہ آباد" کے نعرے دیے تھے۔ اس کے جواب میں سپریم کوٹ کے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی جندرچوڑ نے اکبر لون کو ہدایت دی کہ وہ وفاداری کا حلف نامہ داخل کرے۔ اکبر لون کے وکیل کپل سبل نے آج عدالت عظمی میں حلف نامہ داخل کیا۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں چار برس قبل تقریبا 20 عرضیوں داخل کی گئی تھی، جن کی سماعت پانچ بنچ نے دو اگست کو شروع کی تھی۔اس معاملے میں کل 16 سماعتیں ہوئیں جس میں متعدد وکلاء نے دفعہ 370 کی بحالی کے دفاع میں دلائل پیش کیے، جبکہ مرکزی سرکار کے سالسٹر جنرل تشار مہتا کے علاوہ اٹارنی جنرل اور دیگر وکلاء نے اس کی منسوخی کے دفاع میں دلائل دی۔عدالت عظمی نے اس معاملے میں حتمی فیصلہ محفوظ رکھا۔

Last Updated : Sep 6, 2023, 11:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details