اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش - کپوارہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو پاکستانی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو فوجی اہلکاروں کو جمعہ کے روز سرینگر کے بادامی باغ فوجی چھاونی میں ایک تقریب کے دوران خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش
ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش

By

Published : Oct 2, 2020, 6:10 PM IST

تقریب میں فوج کی پندرہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو اور دوسرے اعلیٰ افسروں نے حصہ لیا۔

ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش

دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حوالدار کلدیپ سنگھ اور رائفل مین شبم شرما نے کپواڑہ میں ایل و سی پر پاکستانی فوج کی طرف سے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیاں فرضی انکاؤنٹر: لاشوں کو اہل خانہ کے سپرد کیا جائے گا

بیان میں کہا گیا کہ پنجاب کے ہوشیارپور سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار کلدیپ سنگھ نے 6 اگست 2002 کو فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ راجوندر کور کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

جموں سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ شبم شرما نے 17 ستمبر 2016 میں آرمی جوائن کی تھی۔ ان کے پسماندگان میں والد شری وجے کمار شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details